1 نومبر 2025 - 08:06
ہندوستان کے شہر سہارنپور میں شریکةُ الحسین سلام‌اللہ‌علیہا سمینار منعقد ہوا 

سہارنپور ہندوستان میں حضرت زینب کبریٰ سلام‌اللہ‌علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقدہ سیمینار و کشن "شریکةُ الحسین سلام‌اللہ‌علیہا" میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ضیائی نیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) اور حضرت زینب (س) کی زندگی دو روشن مینار ہیں جنہوں نے ولایت کی راہ میں ایثار و استقامت کی ناقابلِ فراموش مثالیں قائم کیں۔

ہندوستان کے شہر سہارنپور میں شریکةُ الحسین سلام‌اللہ‌علیہا سمینار منعقد ہوا 

اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سہارنپور ہندوستان میں حضرت زینب کبریٰ سلام‌اللہ‌علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقدہ سیمینار و کشن "شریکةُ الحسین سلام‌اللہ‌علیہا" میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ضیائی نیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) اور حضرت زینب (س) کی زندگی دو روشن مینار ہیں جنہوں نے ولایت کی راہ میں ایثار و استقامت کی ناقابلِ فراموش مثالیں قائم کیں۔

حضرت زینب کبریٰ سلام‌اللہ‌علیہا کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر ہندوستان میں ایک روحانی و علمی سمینار "شریکةُ الحسین سلام‌اللہ‌علیہا" کے عنوان سے منعقد ہوا، اس بابرکت اجتماع میں ۳۰ سے زائد علمائے کرام، طلابِ حوزہ اور جامعۂ قرآن و عترت سہارنپور کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ضیائی، نمائندۂ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی کی جانب سے مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

ڈاکٹر ضیائی نیا نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآنِ کریم کی آیتِ مبارکہ «إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ...» سے کرتے ہوئے فرمایا کہ اہلِ ایمان کے لیے استقامت ہی وہ زینہ ہے جو انہیں غیبی نصرت تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے جنگِ بدر کے ایمان افروز واقعات اور فرشتوں کی نصرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ امداد آج بھی ان بندگانِ خدا کے لیے جاری ہے جو خلوص و صبر کے ساتھ ولایت کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت زہراء (س) اور حضرت زینب (س) کی سیرتِ طیبہ میں مماثلت پر زور دیتے ہوئے کہا: "دونوں عظیم خواتین نے ولایت کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ حضرت زہراء (س) نے امیر المؤمنینؑ کی حمایت میں جان نثار کی، جبکہ حضرت زینب (س) نے کربلا کے بعد کوفہ و شام میں خطباتِ شجاعت سے عاشورا کے پیغام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔"

ڈاکٹر ضیائی نیا نے مزید کہا کہ جس وقت خیمے میں آگ لگا دی گئی، حضرت زینبؑ کا امام سجادؑ سے مکالمہ معرفت، تسلیم اور صبر کی اعلیٰ مثال ہے جو ہر مومنہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر نمائندۂ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین حکیم الہی کا خصوصی سلام و دعا شرکاء تک پہنچایا گیا۔ مولانا جواد حبیب نے ترجمانی و تشریح کے فرائض انجام دیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha